
ماسکو : روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی کو معطل کردیا۔ عدالت نے طالبان کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیا ۔ ماسکو اور افغان قیادت کے تعلقات مزید بہتر ہونے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوگئی۔
روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔ جج اولیگ نیفیدوف نے اعلان کیا کہ جمعرات کا فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست سے فوری طور پر نافذ العمل ہے۔


































