Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ترکی میں مذاکرات کے بعد یوکرین میں روسی جنگی کارروائیوں میں کمی

کیف: ترکی میں مذاکرات کے بعد یوکرین میں روسی کارروائیوں میں کمی آنے لگی، روسی افواج کیف کے مضافات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس فوجی انخلاء نہیں کر رہا بلکہ اپنی فوج کو نئی پوزیشن پر تعینات کر رہا ہے۔
استنبول میں روسی وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ کیف پر حملوں میں کمی لارہے ہیں، روس فوج کیف کے محاصرے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ دوسری جانب روسی طیاروں نے میکولائیف شہر میں ایک سرکاری عمارت پر بمباری کی، حملے میں عمارت زمین بوس ہو گئی، 7افراد ہلاک، 22 زخمی ہوگئے۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹایا جارہا ہے، ہلاکتیں زیادہ بھی ہوسکتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرینی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ روسی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے، روس کو شکست دینے کے لیے اس مرحلے پر انہیں مزید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ یوکرینی فوج نے روس سے چھینے گئے بھاری ہتھیاروں کی ویڈیو جاری کردی۔ یورپی ملکوں سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا سلسلہ بھی جاری ہے نیدر لینڈ نے 17 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزامات کے تحت ملک بدر کردیا۔ بیلجئیم نے بھی 21 روسی سفارتکاروں کو جاسوس قرار دے کر بے دخل کیا۔ برطانیہ نے روسی ارب پتی کا لگژری جہاز قبضے میں لے لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular