
ماسکو: روس کی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ سینکڑوں ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر مشتمل 17 میل طویل روسی فوجی قافلہ کیف ایئر پورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔یوکرینی شہروں سے باہر تھرمو بیرک راکٹ لانچرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ کیف میں صورتِ حال اب بھی کشیدہ ہے، روسی فوجیوں نے یوکرین کے شہر خیرسون پر بھی حملہ کر دیا ہے۔ خیرسون ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں. شہر کو روسی فوجیوں نے گھیر لیا ہے۔روسی فوج نے شہر کے داخلی راستوں پر چوکیاں بنا لی ہیں۔


































