
کیف : روس نے مسلسل دوسرے دن یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یوکرین میں سائرن اور دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہی۔ کیف کی شہری حکومت نے رات دو بجے ٹیلی گرام ایپ پر الرٹ جاری کیا اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ تازہ حملوں میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔گذشتہ روز روسی فوج نے 120 سے زائد میزائل برسائے تھے ۔ گذشتہ روز حملے میں 18 رہائشی اور 10 دیگر عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شب اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ائرکمانڈ نے جنوبی، مشرقی اور مغربی یوکرین میں 54 روسی میزائلوں اور 11 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔


































