Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

روس قیمت محدود کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کو تیل فروخت نہیں کرے گا

ماسکو: روس نے قیمت محدود کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کو تیل فروخت کرنے پر پابندی لگادی۔یورپی یونین نے روسی تیل کی درآمدی قیمت کی حد 60 ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے جس کے جواب میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکم نامہ کے تحت ایسے ممالک اور کمپنیوں کو تیل فروخت نہیں کیا جائے گا جو یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی قیمت کی حد کی تعمیل کرتے ہیں۔ یہ پابندی یکم فروری 2023 سے یکم جولائی تک پانچ ماہ کے لیے لگائی گئی ہے۔ ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں حصہ نہیں لے گا کیونکہ مغرب نے روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماسکو اور یورپی یونین کے تعلقات تاریخی نچلی سطح پر ہیں۔ یوکرین میں کارروائی شروع ہوتے ہی یورپی یونین نے امریکا کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular