
In this pool photograph distributed by the Russian state agency Sputnik, Russia’s President Vladimir Putin and Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi hold talks at the Boris Yeltsin Presidential Library in Saint Petersburg on April 27, 2026. (Photo by Alexei Danichev / POOL / AFP)
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس علاقائی امن کے حصول کے لیے جو کچھ کر سکتا ہے وہ کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے مفادات کی حمایت اور جلد از جلد مغربی ایشیا میں امن قائم کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ ایرانی عوام اس مشکل دور پر قابو پالیں گے اور امن بحال ہو جائے گا۔ ملاقات کے دوران عراقچی نے پیوٹن کو ولی امر مسلمین آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام بھی پہنچایا۔


































