
ماسکو : روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے خلاف جنگ روکنے کی قرار داد ویٹو کردی۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے امریکا اور البانیہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں یوکرین کیخلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی اور فوجوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوتریس نے کہا کہ روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے،امن کو ایک اورموقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔


































