Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

روس یوکرائن کشیدگی میں کمی کے لیے عالمی رہنماؤں کی کوششیں تیز

واشنگٹن : امریکا نے ایک بار پھر واویلا کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے اور اس کے لیے کوئی بھی چال چل سکتا ہے۔ نیٹو ممالک کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا۔ روس کے ایک لاکھ سے زیادہ سے فوجی یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات ہیں تاہم روس نے کہا تھا کہ اس کا یوکرین پر حملے کا ارادہ نہیں۔ روس یوکرین کشیدگی میں کمی کے لیے عالمی رہنماؤں کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ جرمنی کے چانسلر اولف شولز ماسکو جانے سے قبل یوکرین کے دارالحکومت کیف میں موجود ہیں۔ جرمن چانسلر اولف شولز دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کوشاں ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے وزیر دفاع نے تجویز کیا کہ کچھ ممالک ماسکو کے خلاف مضبوط موقف نہیں اپنا رہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق یوکرین کی سرحد پر بحران نازک موڑ پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular