
ماسکو : روس نے امریکا کو باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پرامریکا کو غیر متوقع نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انتہائی حساس ہتھیار بھجوانے پر روس نے ایک سفارتی مراسلے کے ذریعے امریکا اور نیٹو کو خبردار کیا ہے۔ روس کے مطابق ان ہتھیاروں کی فراہمی جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے اور یوکرین میں صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔روس نے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی ہے جب رواں ہفتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔


































