
ماسکو : امریکا کی جانب سے نیویارک میں موجود اقوام متحدہ کے 12 روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے بعد روس نے بھی جوابی اقدام کیے ہیں۔ ماسکو میں تعینات متعدد امریکی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنےکا حکم جاری کیا گیا ہے۔ روس کی جانب سے اہلکاروں کی فہرست امریکی سفارتی مشن کے سربراہ کو فراہم کردی گئی ہے۔ روس کے جوابی اقدام کے بعد امریکا نے روسی صدر کے قریبی ساتھیوں کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس کی روس نے مذمت کی ہے۔


































