
راولپنڈی : پاکستان نے روس سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی خریداری پر غور شروع کر دیا ہے، امریکا نے بھی کھل کر مخالفت نہیں کی ہے، وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ 3 ملاقاتیں ہوئیں ایک رسمی اور دوغیر رسمی تھیں۔ سمرقند میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں اس معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اس کانفرنس میں وزیراعظم کے ساتھ جانے والے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ 3 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔


































