
ماسکو: روس نے یوکرین پر حملے تیز کردئے۔ دو شہروں پر حملوں میں اٹھاون افراد ہلاک اور دو سو بیس زخمی ہوگئے۔ پولٹاوا میں فوجی تربیتی کیمپ اور اسپتال کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ جس میں فوجیوں سمیت اکاون افراد جان سے گئے۔ روس نے لیوو شہر میں ہوٹل پر میزائل لگنے سے سات افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ دارالحکومت سمیت کئی شہروں پر میزائل داغ دئے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔


































