
ماسکو : روس نے فاشزم کے خلاف عالمی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزیرِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس میں ہونے والی عالمی کانفرنس نازی ازم اور نیو نازی ازم کے خلاف ہو گی۔ روس کی جانب سے 129 ممالک کے مندوبین کو فاشزم کےخلاف ماسکو میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


































