Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

حکمرانوں نے امریکا کو منہ توڑ جواب نہ دیکر غلامی کا ثبوت دیا، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شرمطلق امریکا وطن عزیز پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہا، دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت روز اول سے یہود وہنود کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے ، امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے ، موجودہ حکمرانوں نے امریکی صدر کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہ دیکر کمزوری اور غلامی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنی مملکت کی فکر کریں، ہیرو شیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گراکر اسے صفحہ ہستی سے مٹانے والے پاکستانی ایٹم بم کیلئے پریشان ہیں۔ وہ امریکا جہاں انسانی حقوق کی پامالی اور کمزور ملکوں پر حملے اور مداخلت روز کا معلوم بن چکی ہے، گھر گھر موجود بھاری ہتھیار آئے روز مختلف امریکی اسکولوں میں دہشت گردی کے حملوں میں استعمال ہوتے ہیں درجنوں شہری بے گناہ مارے جاتے ہیں لیکن امریکی صدر کو پھر فکر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی پڑی ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام اپنی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular