
پیرس : فرانس میں خواتین کو بے آبرو اور جنسی ہراساں کرنا معمول بن گیا۔ بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں پیرس میں ہزاروں خواتین نے جنسی ہراسانی اورتشدد کے خلاف احتجاج کیا، مظاہروں میں سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی، احتجاج میں شریک خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، شریک افراد نے میوزک کی دھنوں پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت جنسی ہراسانی کے واقعات روکنے کےلیے سخت اقدامات اٹھائے۔


































