
نئی دہلی : بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کے سامنے مسلم باحجاب طالبہ مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے مسکان کے لیے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔ مسکان نے ڈرے یا گھبرائے بغیر جے شری رام کے جواب میں اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیاتھا۔ مسکان کی بہادری پر اسے سوشل میڈیا پر خوب داد دی جارہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی اللہ اکبر ٹرینڈز گردش کررہے ہیں۔ طالبہ مسکان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انتہاپسندوں کا تنہا سامنا کرنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوئی، برقعہ پہننے پر مجھے انتہاپسندوں نے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا۔ حجاب کیلئے احتجاج جاری رہےگا،یہ ایک مسلم لڑکی کی شناخت کا حصہ ہے۔


































