
مناما: بحرین کے شیعوں کے رہبر آیت اللہ عیسیٰ قاسم نے متعدد شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ آیت اللہ عیسی قاسم نے کہاکہ شہریت کے مسئلہ میں کوئی بھی تبدیلی آئین کے خلاف اور قانون سے فرار ہے اور اس کے علاوہ جائز حقوق سے فرار ہے اور جو کچھ ناجائز ہے وہ ناجائز ہی رہے گا اور الٰہی قانون ناقابل تغیر ہے۔ بحرینی حکام نے حال ہی میں غیر ملکی اداروں سے روابط کے الزام میں 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔


































