
بیجنگ : چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ دوبارہ جنگ کا آغاز ناقابلِ قبول ہوگا۔ روسی صدر پیوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے اور تمام فریقوں کو امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے پیش کیا گیا چار نکاتی منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ شی جن پنگ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد کشیدگی کم کرنا، تنازعات کو ٹھنڈا کرنا اور مستقل امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔


































