
بیروت :حماس سمیت تین مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں پیشرفت کی تصدیق کردی۔حماس کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا ہے کہ حالیہ مذاکرات کے دوران کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے جن میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے والے نکات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جو چند نکات ابھی اتفاق طلب ہیں۔ وہ مجموعی مذاکراتی عمل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے نہیں ہیں۔ امکانی طور پر یہ بھی ماہ دسمبر کے اندر اندر فائنل ہو جائیں گے اور جنگ بندی معاہدہ طے پا جائے گا۔ حماس رہنما نے اس سلسلے میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا مگر ضروری ہوگا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک بار پھر کسی نئی تجویز کی صورت اس معاملے کو روکنے کا باعث نہ بن جائیں۔


































