
مشہد : ایران کے شہر مشہد کے دینی تعلیمی مرکز کے طلباء اور اساتذہ نے سعودی عرب میں شیعہ نوجوانوں کی سزآئے موت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں. مظاہرین نے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے سرقلم کئے جانے کی مذمت کی اور سعودی عرب امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر مسلط آل سعود کی ڈکٹیٹر خاندانی حکومت خائن اور غدار ہے ۔ مظاہرین نے آل سعود مردہ باد امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور سعودی حکومت کے جرائم سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ۔مظاہرین نے پاکستان ، افغانستان اور یمن میں بھی سامراج کے آلہ کاروں کے جرائم کی سخت مذمت کی۔ ایران کے صوبہ خراسان کے دینی تعلیمی مرکز نے اس سلسلے میں ایک مذمتی بیان بھی جاری کیا جو مظاہرین کے سامنے پڑھ کر سنایا گیا۔


































