
نئی دہلی: ہندو تہواروں کے دوران بھارت میں پرتشدد واقعات اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے بعد ریاست اتر پردیش میں مذہبی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔یہ پابندی انتہا پسند ہندو رہنما اور ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عائد کی ہے جنہوں نے پولیس کو مذہبی رہنماؤں سے بات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے 4 مئی تک پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔آدتیہ ناتھ نے پولیس کو زیادہ محتاط رہنے کا حکم دیا کیونکہ آئندہ چند دنوں میں کئی بڑے تہواروں کی آمد ہے جن میں مسلمانوں کی عید الفطر اور ہندوؤں کا اکشے تریتیا تہوار شامل ہے۔ دونوں تہوار ممکنہ طور پر ایک ہی دن 3 مئی کو ہو سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ مذہبی پروگرام صرف مقررہ جگہوں پر ہی منعقد کیے جائیں۔


































