Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

سیالکوٹ واقعہ کے باعث سری لنکا سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے، وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کے باعث سری لنکا سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔سری لنکا نے پاکستان کی بروقت کارروائی اور رد عمل پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ انکوائری کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دیدی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا سانحہ سیالکوٹ سری لنکن شہری کی ہلاکت حکومت کی نہیں افراد کی کارروائی ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود نگرانی کررہے ہیں۔سری لنکن ہائی کمشنر کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کر رکھاہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جو ان کی فیملی کی خواہشات ہیں اس کے مطابق آگے بڑھیں۔ وزیرکارجہ نے افغانستان کے صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر توجہ نہ دی گئی تو انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ۔اس سے نہ صرف افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک بلکہ پورا خطہ متاثر ہوگا۔افغانستان کے مسئلے پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے مسائل کے حل پر عالمی برادری توجہ دے اور مستقبل کے لئے مثبت اقداما ت کئے جائیں ۔ پرامن اور بہتر افغانستان کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ پاکستان نے افغانستان میں بھارت کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہونے دیا ۔

مزید پڑھیے

Most Popular