
لاہور: تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا شیڈول تیسری مرتبہ تبدیل کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیڈول تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اب جمعرات 10 نومبر سے وزیر آباد سے شروع ہوگا۔ پوری قوم تیار ہے اور الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے۔لانگ مارچ ہرصورت منزل حاصل کرےگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ روایتی سیاست سے بالاتر ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک زوروں پر ہے۔ ذمہ داروں کی مقدمے میں نامزدگی کا حق رکھتے ہیں، نادیدہ دباؤ ابھی تک راہ میں حائل ہے۔ قوم کسی طور خود کو پھر سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی اجازت نہیں دے گی۔ زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔


































