Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے تحت نامنظور اسرائیل ریلی

کراچی : امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیر اہتمام پاکستانیوں کے مسلسل اسرائیل کے اعلانیہ دورہ جات اور ان پر حکومتی خاموشی کیخلاف جامعہ کراچی میں باغ زہرا تا آزادی چوک نامنظور اسرائیل ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلباء الائنس میں شامل تمام طلباء تنظیمات، اساتذہ، طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ظفر حیدر، آئی ایس او جامعہ کراچی کے صدر سعید شگری، اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر صابر ابو مریم، جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت مختلف طلباء تنظیمات کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل پر حکومتی خاموشی قابل مذمت عمل ہے، وزارت خارجہ اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے، اس دورے سے پاکستانی عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے، حکومت اس وفد میں موجود تمام افراد کی پاکستانی شہریت منسوخ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ آج عرب ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروا کر یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ مسلمانوں اور اسرائیل کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے یہ امریکی خام خیالی ہے کہ مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کو فراموش کر کے غاصب صہیونی ریاست کے وجود کو قبول کریں گے امریکہ صرف اپنے غلام عرب حکمرانوں سے اسرائیل کو تسلیم کروا سکتا ہے مسلمان ممالک کی عوام کبھی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular