
فیصل آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کرکے عزت کروالیں گے تو ان کی بھول ہے۔ عمران خان نے کہاکہ چوروں کو رعایتیں اور معافیاں دینے والا ملک سے غداری کررہا ہے۔ اگر کسی نے ملک میں ڈاکا مارنا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں۔ ہر روز میرے خلاف نیا مقدمہ درج ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے۔ بزدل اور خود غرض لوگ ہی نہیں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے۔ امریکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلاموں کو ہبٹھایا گیا، یہ جاکر امریکا میں بھیک مانگ رہے ہے۔ یہ ملک کو ذلیل کررہے ہیں، انہیں شرم نہیں ہے۔ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر محلات میں رہتے ہیں۔


































