
کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے محکمہ خزانہ کے ملازم کالعدم لشکری جھنگوی کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ملزم قائدآباد اور بروری کے علاقوں میں بم دھماکوں میں ملوث تھا پولیس ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد سول سیکریٹریٹ میں موجود ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محکمہ خزانہ کا ملازم ہے جسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔ ملزم گزشتہ دنوں سول سیکریٹریٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے آیا تھا جبکہ حکومت بلوچستان نے ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔


































