
کراچی: برصغیر کے مسلمانوں کو دنیا کا سب سے بڑا تحفہ دینے والے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس سے گارڈز کے فرائض پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے سنبھال لیے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔ ملک کے سرکاری اور نجی اداروں میں قائد اعظم محمد علی جناح کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریب، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔


































