Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

قم المقدس: یوم یکجہتیٔ کشمیر پر بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد

قم المقدس: کشمیر بلادِ اسلامیہ کا حصّہ ہے، ہم اسے فراموش نہیں کرسکتے۔ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے ہم سخت رنجیدہ ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کا دکھ ہم سب کا دکھ ہے۔ عالمی برادری کو انسانی حقوق اور احترامِ آدمیّت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو اُن کا حق دلانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کشمیر کانفرنس میں کیا گیا۔ کانفرنس سے عراق، یمن، بحرین، شام، آذربائیجان، ایران، قزاقستان، ترکمانستان، پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے ممتاز دانشوروں اور علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو خداوندِ عالم کی مدد و نصرت پر انحصار کرتے ہوئے استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد کو آگے بڑھاتے رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آئینی، اخلاقی، سیاسی اور دینی حقوق کیلئے جہاد کرنے والے کبھی تھکا نہیں کرتے۔ کشمیریوں نے گذشتہ چوہتر سالوں میں جو انتھک جدوجہد کی ہے، وہ اپنا رنگ ضرور دکھائے گی۔
کانفرنس کا اہتمام سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نے ایران کے شہر قم میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے تعاون سے کیا۔ کانفرنس سے آقای نذر حافی، ڈاکٹر سید شفقت شیرازی، آقای احمد میر کشمیری، ڈاکٹر علی اکبر باراتی، محترم احمد شامی، شیخ حسین کریمو اور سید مرتضیٰ سمیت متعدد شرکاء نے خطاب کیا۔ 5 فروری کو اس کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا اور کانفرنس کا افتتاحی بیانیہ محترم نذر حافی نے بیان کیا جبکہ اس کانفرنس کے ایجنڈے کی اہمیت اور مقاصد پر حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے روشنی ڈالی۔ یاد رہے کہ سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کی جانب سے 5 فروری کے حوالے سے عرب سوشل میڈیا پر ایک موثر اور منظم کمپین بھی چلائی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular