
دوحہ : افغانستان سے غیر ملکیوں کےانخلا کے لیے قطر اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ کابل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ پروازوں پر غیر ملکیوں کا انخلا دوبارہ سے شروع ہوگا۔ کابل ایئرپورٹ سے قطر ایئرویز کی ہفتے میں دو چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالیں گے ۔ چارٹرڈ پروازوں سے جان کے خطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایا جائے گا۔


































