
دوحہ : قطر نے دوحہ حملے پر اسرائیل کی عوامی معافی کو جنگ بندی اور قیدیوں کے معاہدے میں ثالثی دوبارہ شروع کرنے سے مشروط کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ مطالبہ قطری امیر نے امریکی وزیر خارجہ اور خصوصی ایلچی کے ساتھ بات چیت میں اٹھایا۔ قطری امیر نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل مستقبل کی بات چیت کو آگے بڑھانا چاہتا ہے تو اسے پہلے دوحہ حملے پر معافی مانگنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ معافی براہِ راست حماس رہنماؤں پر حملے کے بجائے قطری افسر کی ہلاکت پر مانگی جائے گی۔ اس کے ساتھ اسرائیل کو یہ یقین دہانی بھی کرانی ہوگی کہ وہ دوبارہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔


































