Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کے بیٹے کی شادی میں پیوٹن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ان کی اہلیہ بیٹینا نے تصدیق کی ہے کہ ان کی شادی کے کچھ اخراجات روس کی ایک کاروباری شخصیت نے برداشت کیے تھے۔ اس کاروباری شخصیت کا نام عمر کریملیو ہے، جن کے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا کی شادی مئی میں ہوئی تھی، اب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ بہاماس کے ایک نجی جزیرے پر منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کی دو راتوں کی میزبانی عمر کریملیو نے کی تھی۔ عمر کریملیو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے صدر ہیں، جوڑے نے اپنے بیان میں کریملیوف کو اپنا قریبی دوست قرار دیا ہے، ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا نے اسے ایک دوست کی جانب سے دیا گیا شادی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے اس پر اظہارِ تشکر کیا۔
اس معاملے نے امریکی میڈیا میں ٹرمپ خاندان پر غیر ملکی اثر و رسوخ کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، ان اخراجات کی تفصیلات پہلی مرتبہ پرو پبلیکا کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی تھیں۔ پرو پبلیکا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا ٹرمپ نے بہاماس کے ایک نجی جزیرے پر شادی کی تھی۔ اس کے بعد شادی کی دو روزہ تقریبات ایک دوسرے جزیرے پر منعقد ہوئیں، جہاں ایک رات کے قیام کا کرایہ تقریباً ایک لاکھ ڈالر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تقریب سے منسلک کئی دیگر اخراجات بھی کریملیو نے ادا کیے، جن میں تقریباً 70 ہزار ڈالر مالیت کا آتش بازی کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔
پرو پبلیکا نے اپنی تحقیق کی بنیاد پر بتایا کہ کریملیو نے شادی کی تقریبات پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے۔ امریکی حکومتی اخلاقیات کی نگرانی کرنے والی کئی تنظیموں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صدر کے بیٹے نے ایک ایسے شخص سے قیمتی تحائف قبول کیے ہیں جس کے روسی صدر پوتن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اگرچہ ٹرمپ جونیئر کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں ہیں، تاہم یہ صورتحال مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق سوالات کو جنم دیتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular