
لاہور : پنجاب پولیس حقیقی آزادی مارچ روکنے کیلئے عوام پر ٹوٹ پڑی۔ لاہور کے بتی چوک پر سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کے قافلے کو روکنے کیلئے پولیس نے اندھا دھند شیلنگ کردی۔ زہریلی آنسو گیس سے کارکنوں کی حالت غیر ہوگئی،شدید لاٹھی چارج سے کئی کارکن زخمی ہوگئے، پولیس کے بہیمانہ ایکشن سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس متعدد کارکنوں کو گاڑیوں میں بھر کر لے گئی۔ پولیس نے یاسمین راشد اور ساتھ بیٹھی خاتون سے بھی بدتمیزی کی۔ میانوالی میں بھی قافلے روکنے کیلئے پولیس نے کارکنوں پر دھاوا بول دیا۔ مسلم کالونی میں ریلوے پھاٹک کے قریب شدید شیلنگ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔


































