Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

محرم سے قبل پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنایا جا رہا ہے، شیعہ علماء کونسل

لاہور: مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام سے قبل ملک بھر بالخصوص پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی تمام تر کارروائیاں عوام کے بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حقوق سلب کرنے کیلئے دھونس دھاندلی، ناروا رویہ، اخلاقیات کی پامالی، بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کر رہی ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔ پنجاب کے بعض اضلاع میں تو مبینہ طور پر پولیس کے مخصوص ذہنیت کے حامل افسران و اہلکاران نے برسوں سے جاری عزاداری کو محدود سے محدود تر کرنے کیلئے انتہائی نامناسب رویہ، دھمکیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے، جو کسی صورت بھی ملک کی داخلی سالمیت کیلئے بہتر نہیں ہو سکتی اس صورتحال کا علامہ سید ساجد علی نقوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا تقاضا کیا ہے۔ لہٰذا ارباب اختیار کو متوجہ کیا جا رہا ہے کہ پولیس کی جانب سے غیر آئینی و غیر قانونی، دھونس دھاندلی اور دھمکیوں کا فوری نوٹس لیں اور عوام سے زبردستی دھمکیوں کے نتیجے میں لکھوائی گئی تحریر کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ختم کرائی جائیں۔
ترجمان نے کہا کہ ارباب اختیار کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ طے شدہ بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حق عزاداری کے سامنے رکاوٹیں اور قدغنیں ختم کی جائیں۔ عزاداران کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ پنجاب پولیس کے نامناسب اور غیر آئینی و غیر قانونی رویے، دھونس دھاندلی کو اتحاد و اتفاق اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے مسترد کیا جائے۔ نیز ہرگز ہرگز اپنے بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حقوق سے دستبردار ہونے کیلئے کسی قسم کی دھمکیوں میں آئے بغیر کوئی شورٹی بانڈز یا تحریر نہ دی جائے۔ عزاداری کو محدود کرنے، قدغن لگانے بالخصوص ناروا رویہ، نامناسب گفتگو، دھمکیاں، ایف آئی آرز کا اندراج اور غیر قانونی عمل کی وجہ سے حالات کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں اگر پنجاب پولیس کی جانب سے یہ انتہائی غیر مناسب ناقابل قبول روش جاری رہی تو عوام پُرامن احتجاج پر مجبور ہوں گے تاکہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں اپنے بنیادی، شہری، آئینی و قانونی حقوق کو پامال ہونے سے روکا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular