
اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیالکوٹ میں ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹھے پٹھاناں میں مجلس پڑھ رہے تھے کہ دہشت گرد کیمرہ مین کے بھیس میں مجلس عزا کے اندر آیا اور نوید عاشق کے خطاب کے دوران فائرنگ کر دی۔


































