Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کے کارکنان ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور : زمان پارک سے گرفتار پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔ زمان پارک سے گرفتار پی ٹی آئی کے 102 کارکنوں کو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔مجسٹریٹ نے تمام کارکنوں کو ایک روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام کارکنوں کو کل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے۔ لاہور پولیس نے زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔۔مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر متن کے مطابق زمان پارک سے رائفلیں بھی برآمد ہوئیں، کارکنوں نے سینئر قیادت کی ایماء پر پولیس پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular