Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

لندن : غزہ جنگ کو ایک سال پورے ہونے پر امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ وسطی لندن میں چالیس ہزار سے زائد مظاہرین بیڈ فورڈ اسکوائر پر جمع ہوئے اور رسل اسکوائر تک مارچ کیا۔ پولیس نے پندرہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ امریکا میں نیویارک ، شکاگو، لاس اینجلس سمیت کئی امریکی شہروں میں بڑے مظاہرے کئے گئے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب بھی احتجاج کیا گیا۔
کینیڈا، فلپائن۔ جنوبی افریقا۔ فرانس، وینزویلا، لبنان۔ اسپین۔ہالینڈ اور دیگر ممالک میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ منیلا اور جکارتہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اطالوی دارالحکومت روم میں چھ ہزار سے زائد مظاہرین نے شہر کے مرکز میں مارچ کیا۔ پولیس سے جھڑپوں کے بعد کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے تشدد کیا اور پندرہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ مظاہرین نے جنگ بندی اور اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular