
تل ابیب : تل ابیب میں سینکڑوں وکلاء نے نئی صیہونی حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ وکلا اعلیٰ عدالت کے باہر جمع ہوئے اور سیاست پر مبنی عدالتی اصلاحات کیخلاف احتجاج کیا۔ نئے مجوزہ قانون کے تحت پارلیمنٹ سادہ اکثریت سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کرسکے گی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اصلاحات کا مقصد نومنتخب وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں سزاؤں سے بچانا ہے۔ 11 سابق ریاستی اٹارنی اور اٹارنی جنرلز نے ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں عدالتی اصلاحات کو خطرناک اور جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا گیاہے۔ اور کہا ہے کہ نئے قانون سے عدلیہ سیاستدانوں کے زیر کنٹرول ہو جائے گی۔


































