Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر لاہور میں احتجاجی ریلی

لاہور : یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر لاہور میں کربلا گامےشاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی جنہوں نے پلے کارڈز، بینرز اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے جنت البقیع کے انہدام کی مذمت کرتے ہوئے آل سعود کیخلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء نے سعودی حکومت سے فی الفور جنت البقیع تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی عظیم ہستیوں کے مزاروں سے یہ ناروا سلوک کسی غیر مسلم یا کافر و مشرک حکومت نے نہیں کیا بلکہ یہ اقدام خادم حرمین شریفین کہلانے والے سعودی حکمرانوں کے ناپاک فیصلوں کے تناظر میں انجام پایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آلِ سعود کو عالم اسلام کا ڈر خوف نہ ہو تو رسولِ اکرمؐ کے روضہ اقدس کو بھی منہدم کرنے سے دریغ نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آلِ سعود نے نہ صرف جنت البقیع جیسے تاریخی قبرستان کو منہدم کیا ہے بلکہ مکہ مکرمہ شھر کے اندر بہت سی تاریخی اور رسولِ اکرم ؐ کی ذات گرامی سے منسوب مقدس جگہوں کو ہوٹلوں اور شاہی محلوں میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حرم الہیٰ اس وقت بلند و بالا فائیو اسٹار ہوٹلوں اور آلِ سعود کے طاغوتی محلات کے سائے میں آچکا ہے۔ جس شھر سے توحید کا پیغام بلند ہوا تھا، اُس میں کئی صیہونی اور یہودی علامات کو باقاعدہ سازش کے تحت نصب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے 1925 میں 8 شوال 1349ھ کو جنت البقیع میں دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور آئمہ علیہ السلام کے مزارات کو مسمار کر دیا تھا۔ جس کیخلاف ہرسال 8 شوال کو دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular