Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

حوزہ علمیہ کے علماء اور طلبہ کا احتجاجی اجتماع، ولی امرمسلمین سے تجدید عہد

قم: ایران کے دینی مرکز قم میں حوزہ علمیہ کے علما اور طلبہ نے فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو کے توہین آمیز اقدام کی مذمت میں اجتماع کا اہتمام کیا۔ اور ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ یہ اجتماع حضرت فاطمہ معصومہ بنت امام موسی کاظمؑ کے صحن امام رضاؑ میں ہوا۔ شرکاء نے ولی امر مسلمین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور مذکورہ میگزین اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف نعرے لگائے اور مذہبی قیادت اور مقدسات کی بے حرمتی کو ناقابل قبول قرار دیا۔اجتماع میں ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ آراکی، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ انتظامی کونسل کے رکن آیت اللہ مقتدی بھی موجود تھے۔ اجتماع میں دینی طالبات کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ولی امر مسلمین، حاج قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اجتماع میں آزادی اظہار کے نام پر مغرب کی دُہری پالیسیوں اور معیارات کی مذمت کی گئی اور دینی مقدسات اور مذہبی قیادت کی کسی بھی حوالے سے توہین و ہتک حرمت کو مسترد کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular