
میلبرن : آسٹریلیا میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے کوڑے دانوں کو آگ لگا دی۔ پولیس پر گھوڑے کے فضلے کی کھاد پھینکی جس پر افسران آنسو گیس، سٹن گرنیڈ اور سیاہ مرچ کے سپرے سے جواب دینے پر مجبور ہو گئے۔ جنگ مخالف کارکنان میلبورن میں جاری سہ روزہ فوجی نمائش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں تمام دنیا سے ہتھیاروں اور فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی ہے۔ مظاہرین کے گروپس بشمول ایکس ٹِنکٹ ریبیلیئن اور اسٹوڈنٹس فار پالسٹائن احتجاج کے لیے متحد ہو گئے ہیں جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ غزہ تنازعے پر کینبرا کے مؤقف کی وجہ سے شروع ہوا تھا۔


































