
کینبرا: آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے پاراچنار میں نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے پارا چنار میں سرکاری سرپرستی میں ہونیوالی لشکر کشی اور دہشت گردی کیخلاف بینرز اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین نے پاراچنار میں مظالم بند کرنے اور مسئلہ کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔


































