
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اگست میں اقتدار نگراں حکومت کے سپرد کرنے کا اعلان کردیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ پندرہ ماہ میں ہم نے پاکستان کے مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں۔ اب ہمارے سامنے آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ کشکول توڑ دیں اوراپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں, پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے معاشی بحالی کا ایک جامع قومی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔


































