
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، 180 ارکان پارلیمان نے شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے، اگر مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو اعتماد کے ووٹ 181 ہوتے۔اسپیکر کی ہدایت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں تحریک پیش کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان عوام کے ساتھ کھڑی ہے، قومی اسمبلی شہباز شریف پر وزیراعظم کی حیثیت سے پورے اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔اسپیکر نے تحریک پڑھ کر ایوان میں پیش کی جس پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجائے، اسپیکر کی ہدایت پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں تحریک پیش کی۔


































