
ماسکو: روس اور چین کے صدور نے آن لائن رابطے میں فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے چینی ہم منصب شی جنگ پن سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا۔ دونوں صدور کی بات چیت آٹھ منٹ تک جاری رہی۔ روسی صدر نے چینی ہم منصب کو دورہ بیجنگ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات بڑھ رہے ہیں اور اس استحکام کی اہمیت ہے۔ اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ جواب میں چین کے صدر نے کہا کہ ایسے وقت جب دنیا میں صورتحال مشکل ہوگئی ہے۔ چین روس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ 2023 کے موسم بہار میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی صدر کے دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے جو یوکرین میں روس کی فوجی مہم کے دوران بیجنگ کی جانب سے یکجہتی کا عوامی مظاہرہ سمجھا جائے گا۔


































