
اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو معافی دینے کی تیاری کرلی گئی، صدر مملکت عارف علوی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹی ٹی پی کو معافی کی مشروط پیشکش کردی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ٹی ٹی پی پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انھیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان جیلوں سے ٹی ٹی پی کے قیدی نکلنے کی خبروں پر تشویش ہے لیکن طالبان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کا اعلان خوش آئند ہے، ہم اشرف غنی حکومت کو مسلسل کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے رہے لیکن انھوں نے کوئی ایکشن نہ لیا، اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ طالبان ان کے خلاف کیا ایکشن لیتے ہیں، شاہ محمود قریشی سے پہلے صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے ان افراد کو معافی دینے کا سوچ سکتی ہے جو ہتھیار ڈال کر پاکستانی آئین کو تسلیم کریں اور وہ جرائم میں ملوث نہ ہوں۔


































