
لاہور: لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراونڈ میں اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام 13 جون کو ہونیوالی شہید امت کانفرنس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، تحریک بیداری امت مصطفیٰ سمیت دیگر اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکن فعال ہو چکے ہیں اور روابط کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تشہیری مہم بھی جاری ہے اور پوسٹرز، پینا فلیکسز، بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ اہم شخصیات، رہنماوں، قائدین، وکلا اور طلبہ رہنماوں سمیت مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات کیساتھ روابط بھی جاری ہیں۔ ترجمان اتحاد امت فورم کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی کانفرنس ملت تشیع کے حقوق کی جانب اہم قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ملک بھر سے کارکنان اور علمائے کرام شریک ہوں گے.


































