
صنعا : صنعا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جلد ہی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ائیرپورٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے محاصرے کی وجہ سے صنعا ائیرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ بند ہو گیا تھا تاہم بہت جلد اس ائیرپورٹ سے قاہرہ کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محاصرے کے دوران پروازیں بیماروں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے لئے بھی بند تھیں، اسی وجہ سے بڑی تعداد میں بیمار یمنی شہری موت کی آغوش میں سوگئے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر خالد الشایف نے بتایا کہ پہلا سفر صنعا اور قاہرہ کے درمیان ہوگا۔ یمنی ائیرلائن مختلف اسٹیشنوں پر سرگرم ہیں اور سفر کے اعلان کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں لوگ ٹکٹ خرید رہے ہیں۔ انشاء اللہ سفر میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور ہم مسافرین کو مختلف قسم کی سہولیات دینے کو تیار ہیں۔


































