Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

قاتلانہ حملے کے بعد امپورٹڈ حکومت کیخلاف لانگ مارچ ملتوی، ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ کال دوں گا، عمران خان

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد حکومت کیخلاف لانگ مارچ ملتوی کردیا۔قاتلانہ حملے کے بعد اپنے پہلے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مجھے توہین رسالت کے الزام پر سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا مگر اللہ نے محفوظ رکھا، ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ لانگ مارچ کی کال دوں گا البتہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور میجر جنرل کا استعفیٰ آنے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔ چار لوگوں نے بند کمرے میں مجھے مروانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو بنا کر رکھی ہے۔ کہا تھا مجھے کچھ ہوا تو ویڈیوز جاری کردینا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کو عادت ہوگئی تھی کہ سازش کے تحت تبدیلی لائی جائے لیکن اس مرتبہ قوم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔ الیکشن کمشن کو ہمیں نااہل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، ان سب کے باوجود پی ٹی آئی جیت گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کبھی تحریک عدم اعتماد میں ناکام نہیں ہوتی، وسائل ہوتے ہیں، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے ارکان کی منڈی لگی تھی، ہم زیادہ پیسے دے سکتے ہیں لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہم ایسا نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدار ڈونلڈ کا پیغام آیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ اور اگلے دن تحریک عدم اعتماد آگئی۔ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عمران خان کے فوج اور ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔آئی ایس پی آر نے حکومت سے بغیر ثبوت ادارے اور اس کے اہلکاروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular