
تل ابیب : اسرائیل نے حزب اللہ سے ممکنہ جنگ کے پیشِ نظر لبنانی سرحد سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا۔ لبنان کی سرحد پر کئی گاؤں خالی کرالئے گئے جبکہ لوگوں کی ملک کے جنوب کی جانب منتقلی جاری ہے۔ اور لوگ کسی جنگ سے پہلے محفوظ علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کے اعلیٰ فوجی ترجمان ڈینیئل ہیگری کا کہنا ہے کہ لبنان سرحد کیساتھ لگ بھگ 28 قصبوں کو خالی کرانے کا اقدام عام شہریوں کے جانی نقصان کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے۔ اگر حزب اللہ نے ہمیں آزمانے کی غلطی کی تو ردعمل مہلک ہو گا۔


































