
روم : مسحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ تقریب میں امریکا۔ فرانس اور یوکرین کے صدور۔ برطانوی وزیراعظم۔ شہزاد ولیم سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سینٹ پیٹر اسکوائر اور اطراف کی سڑکیں سوگواروں سے بھری رہیں۔ چار لاکھ سے زائد مقامی اور غیر ملکی سوگوار آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ تعزیتی تقریب سے خطاب میں کارڈینل جیوانی نے کہا کہ پوپ نے دلوں اور اذہان کو جیتا وہ پُل بنانا چاہتے تھے دیواریں نہیں۔


































